پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک شکست کو2سال مکمل

  • February 25, 2021, 12:03 pm
  • Featured
  • 174 Views

پلوامہ ڈرامے کے بعد بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کو دو سال بیت گئے ہیں۔ بھارت نے 26فروری 2019 کو بالاکوٹ پر سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔

بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں گھسے لیکن شاہینوں سے بچنے کے لیے اپنا پے لوڈ گرا کر بھاگ نکلے جس سے چند درختوں کو نقصان پہنچا۔ اگلے ہی دن پاکستان نے دن کی روشنی میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

پاک فضائیہ کے جوانوں نے جرات اور بہادری کے ساتھ بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا۔27 فروری کو بھارتی ائیر فورس کے طیارے نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی۔ جس پر پاک فضائیہ نے بھارتی ائیر فورس کے طیارے کو مار گرایا اور پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرلیا۔

بھارت نے 26 فروری 2019 کو بالاکوٹ کے مقام جابا پر مبینہ دہشتگردی کے کیمپ پر نام نہاد فضائی حملے کا ڈرامہ رچایا۔


ہم نیوز کی ٹیم نے انہی دنوں علاقے میں پہنچی تو وہاں نا کسی عمارت کو نقصان پہنچا تھا نا ہی کسی قسم کی ہلاکتوں کے کوئی آثار ملے۔

جابہ ضلع مانسہرہ کے ایک گاؤں کا نام ہے جو شہر سے تقریباً20کلو میٹر کی مصافحت پر بالاکوٹ روڈ پر واقع ہے اور مظفرآباد تھانے کی حدود میں آتا ہے۔

علاقہ مکینوں نے بھی وہی بتایا جو کیمرے کی آنکھ نے دکھایا۔ وہاں کے عوام کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے چند منٹ کے دوران کھلے میدان میں بم پھینک کر فوری واپس چلے گئے۔

مقامی افراد کے مطابق جہاں بم پھینکے گئے وہاں نا کوئی عمارت تھی نا ہی کی ہلاکتیں ہوئیں۔ گاؤں دیگر علاقوں کی نسبت کم گنجان آباد ہے اور اطراف بلند پہاڑی چوٹیاں ہیں۔