شہری نے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا

  • March 1, 2021, 4:24 pm
  • Breaking News
  • 386 Views

شہری نے عظیم کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس شہری کی عقلمندی کی وجہ سے بڑے حادثے سے بچ گئی۔شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مسافروں کی زندگیاں بچا لیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین لائن ایکسپریس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔
اس دوران سکھر میں ڈیتھا کے قریب ٹریک کا 2 فٹ حصہ ٹوٹا ہوا تھا کہ جب کہ ٹرین تیز رفتاری سے منزل کی طرف گامزن تھی۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے صورتحال کو بھانپ لیا اور ٹریک پر کھڑے ہو کر ٹرین کو رُکنے کا اشارہ کیا۔105 کی اسپیڈ سے رواں دواں ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگا کر روک گیا جس کے بعد پتہ چلا کہ ٹریک پر دو فٹ حصہ ٹوٹا ہوا ہے۔
بروقت بریک نہ لگتے تو بڑے سانحے کا خدشہ تھا۔ریلوے انتظامیہ کے حکم پر ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔جب کہ شہری کو لوگوں کی جانب سے سمجھداری کا مظاہرہ کرنے پر خوب شاباش بھی دی گئی۔دوسری جانب لاہور سے نارووال جانے والی فیض احمد فیض ایکسپریس میں دو گروپوں میں تصادم سے ٹرین میں بھگڈر مچ گئی۔ مشتعل افراد نے سری رام پورہ اور کالاخطائی کے درمیان مبارک پورہ کے قریب رات گئے ٹرین کے ویکیوم پائپ توڑ کر ٹرین کو زبردستی ویرانے میں روک کر ٹرین پر پتھرائو کیا، آزادانہ فائرنگ کی جبکہ ٹرین میں ریلوے پولیس کا حفاظتی دستہ خاموش تماشائی بنا رہا ۔
مسافروں کا برا حال ہوا ۔ خواتین اور بچے روتے رہے۔ اس دوران مبارک پورہ گائوں کے قریب فائرنگ بھی کی گئی ٹرین میں بے پناہ رش کے باوجود ریلوے پولیس کوئی کارروائی نہ کر سکی خوف و ہراس سے مسافروں کا برا حال تھا ۔ تاہم ریلوے پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ۔