حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں نے حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا

  • March 2, 2021, 3:45 pm
  • Political News
  • 208 Views

حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں نے حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ق لیگ ، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سمیت حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔اتحادی جماعتوں نے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
حفیظ شیخ نے کہا کہ تین مارچ تاریخی دن ہو گا۔ پی ٹی آئی سینیٹ میں اکثریت حاصل کرے گی۔ہم چاہتے ہیں الیکشن میں پیسہ نہ چلے ، گالم گلوچ نہ ہو، جمہوری طریقے سے ارکان اپنے حلقوں کی نمائندگی کریں۔انہوں نے کہا ہم سب ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔عوام چاہتے ہیں کہ قیادت ایمان دار ہو، اصل مسائل عوام کے ہیں جنہیں ہم حل کریں گے،۔
ہم چاہ رے ہیں سینیٹ الیکشن مہذب ہوں اور خرید و فروخت نہ ہو۔

اس سے پہلے تین بار سینیٹر منتتخب ہو چکا ہوں۔ جب بھی موقع ملے پاکستان کی خدمت کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔ایم کیو ایم کے امین الحق نے کہا پیپلز پارٹی نے اراکین کو رجھانے کی کوششیں کی ہیں لیکن تمام اراکین وفاقی حکومت کے اتحادی ہونے کی وجہ سے متحد ہیں۔جی ڈی اے کی رہنما فہیمدہ مرزا نے کہا کہ تمام حلیف جماعتیں متحد ہیں۔ جی ڈی اے حکومت کی اتحادی جماعت ہے۔
سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی حمایت کریں گے۔ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ انشاءاللہ کامیابی حفیظ شیخ کی ہو گی۔واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے قومی اسمبلی سمیت ملک کی تمام صوبائی اسمبلیوں میں 3 مارچ کو پولنگ ہوگی۔ انتخابات کے بعد سینیٹ میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کو 28 سے 30، پیپلز پارٹی کو 19 جبکہ مسلم لیگ ن کو کل 17 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
2 صوبوں پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے علاوہ وفاق میں بھی حکومت میں ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ سب سے اہم مقابلہ اسلام آباد سے حکومت کے حفیظ شیخ اور پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان ہوگا۔ دونوں امیدواروں کو اراکین قومی اسمبلی ووٹ دیں گے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ حفیظ شیخ باآسانی فتح حاصل کر لیں گے، جبکہ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ 3 مارچ کو حکومت کو سرپرائز دیں گے۔ اس حوالے سے رہنما تحریک انصاف شہباز گل کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن کے 17 اراکین قومی اسمبلی نے مجھ سے رابطہ کیا ہے، سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کیساتھ کوئی مقابلہ نہیں بنتا، حفیظ شیخ باآسانی فتح حاصل کریں گے۔