بھارتی طیارے میں سوار مسافر کی پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی طبعیت خراب ہو گئی

  • March 2, 2021, 3:46 pm
  • National News
  • 352 Views

بھارتی طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شارجہ سے بھارتی شہر لکھنو جانے والی بھارتی ائیر لائن کے ایک طیارے کے مسافر کی طبعیت خراب ہونے پر جہاز کو ہنگامی طور کراچی اتارا گیا۔60 سالہ مسافر جہاز میں انتقال کر چکا تھا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شارجہ سے بھارتی شہر لکھنو جانے والی انڈیگو ائیر لائن کی فلائٹ نمبر آئی جی او 1412 صبح 4 بجے جونہی ایران کے راستے پاکستان حدود میں داخل ہوئی تو جہاز میں سوار ایک مسافر کی طبعیت ہو گئی۔
کپتان کی جانب سے فورا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا گیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ائیرپورٹ اتارنے کی اجازت مانگی گئی۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اتھارٹیز کی جانب سے اجازت ملنے پر طیارے نے صبح 5 بجے ہنگامی طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔
ایو ایشن ذرائع کے مزید بتایا کہ ہنگامی طبی امداد دئیے جانے تک 67 سالہ مسافر حبیب الرحمن جہاز میں ہی انتقال کر چکے تھے،ڈاکٹرز کی جانب سے موت کی تصدیق اور دستیاویز کارروائی اور ضروری اقدامات کے بعد فلائٹ نمبر آئی جی او 1412 صبح 8 بج کر 36 منٹ پر کراچ سے احمد کے لیے روانہ ہو گئی۔

یہاں واضح رہے کہ 2 سال سے جاری کشیدہ حالات کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پروازوں کی آمد و رفت بند ہیں۔ تاہم کچھ مواقعوں پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے طیاروں کو اپنی ائیر اسپیس کے استعمال کی اجازت دی۔ جبکہ کچھ مواقعوں پر بھارت سے اڑان بھرنے والے طیاروں کو ایمرجنسی کی صورت میں پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ گزشتہ سال نومبر میں بھارت کی ایک نجی ائیرلائن کے طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔
بتایا گیا کہ خلیجی ملک سعودی عرب کے شہر ریاض سے نئی دہلی جانے والے گوا ائیر کے مسافر طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔ مسافر کی حالت بگڑنے کی وجہ سے دوران پرواز طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مسافر طیارے کے پائلٹس نے اس صورتحال میں فوری کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور اجازت ملنے پر طیارے کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔ طیارے کی لینڈنگ کے بعد مسافر کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم مسافر کا انتقال ہو چکا تھا۔