اینکر پرسن سعدیہ افضال نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے شادی ظاہر کر دی
- March 4, 2021, 2:18 pm
- Entertainment News
- 489 Views
اپریل2019 میں یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں کہ حکمران جماعت کے رہنما نے نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر پرسن سعدیہ افضال سےشادی کرلی ہے۔۔ فیصل واڈا پہلے سے شادی شدہ ہیں، جبکہ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ اس حوالے سے معروف صحافی سید عون شیرازی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس کے بعد فیصل واڈا کی دوسری شادی سے متعلق بحث چھڑ گئی۔
تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اس پر سخت ردعمل دیا تھا اور کہا تھا کہ میڈیا کو بغیر تحقیق کے جھوٹی خبریں نہیں دینی چاہئیے۔ فیصل واوڈا کی سعدیہ افضال سے شادی کے حوالے سے بہت خبریں گردش کرتی رہی تھیں تاہم دونوں نے اس پر خاموشی اختیار کیے رکھی اور شادی کو ظاہر نہیں کیا۔لیکن جب گذشتہ روز فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے تو سعدیہ افضال نے انہیں پیار بھرے انداز میں مبارکباد دی۔
سعدیہ افضال نے فیصل واوڈا کے ساتھ خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’مبارک ہو سینیٹر صاحب ‘۔
Congratulations Senator Sahab!!! ❤️@FaisalVawdaPTI pic.twitter.com/Dv4AYEkeLD
— Saadia Afzaal (@SaadiaAfzaal) March 3, 2021