لوگ فیس بُک، ٹوئٹر تیزی کے ساتھ چھوڑنے لگے

  • March 5, 2021, 1:31 pm
  • Science & Technology News
  • 211 Views

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا کا استعمال ترک کررہے ہیں اور فیس بک پر کم وقت خرچ کررہے ہیں۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق لوگ فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تیزی سے مستقل طور پر چھوڑ رہے ہیں۔

جہاں ان پلیٹ فارمز کےلئے اپنے صارفین کو جوڑے رکھنا مشکل ہورہا ہے وہیں نوجوان نسل کی توجہ اسنیپ چیٹ پر برقرار ہے۔

1000 لوگوں پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایک تہائی سے زیادہ نوجوان کسی نہ کسی سوشل میڈیا فورم سے دوری اختیار کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا چھوڑنے کی کئی وجوہات سامنے آئی ہیں۔ 41 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر بہت وقت برباد کررہے تھے۔ جب کہ 22 فیصد کا کہنا تھا کہ انھیں مزید پرائیویسی چاہیئے تھی۔