پے در پے شکست کا سامنا ہو تو دماغ کا الٹ جانا سمجھ آتا ہے، مریم نواز

  • March 6, 2021, 2:24 pm
  • Political News
  • 189 Views

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پے در پے ذلت آمیز شکست کا سامنا ہو اور اقتدار بھی ہاتھ سے جاتا دکھائی دے تو یوں دماغ کا الٹ جانا سمجھ آتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ہر جانب سے پے در پے ذلت آمیز شکست کا سامنا ہو اور اقتدار بھی ہاتھ سے جاتا دکھائی دے تو یوں دماغ کا الٹ جانا سمجھ آتا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان کی ہنگامہ آرائی اور لیگی رہنماؤں کو دھکے و بدتمیزی پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک، مرتضی جاوید عباسی اور خصوصاً مریم اورنگزیب پر فخر ہے جنھوں نے شیروں کی طرح ووٹ چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کیا۔