ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا چوتھا روز، مزیض رل گئے
- March 6, 2021, 2:25 pm
- Political News
- 168 Views
کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا چوتھا روز ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا چوتھا روز ہے اورسول اسپتال اور بی ایم سی کے او پی ڈیز کی بندش سے دور دراز سے آئے مریض رل گئے ہیں۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز رحیم خان کے مطابق ڈائریکٹر ڈین پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ سول اسپتال انتقامی کارروائی کررہی ہیں، بضابطگیوں پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، او پی ڈیز سے بائیکارٹ خوشی سے نہیں بلکہ اسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے کرتے ہیں۔