سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی اُمیدوار کو ووٹ نہ دینے والے اراکین نے عمران خان سے معافی مانگ لی
- March 6, 2021, 5:05 pm
- Political News
- 182 Views
: سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے بڑا اپ سیٹ ہوا اور حکومتی اُمیدوار کو شکست ہوئی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں وہ آج 178 ووٹ حاصل کر کے کامیاب بھی ہوئے ۔ تاہم اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی اُمیدوار کو ووٹ نہ دینے والوں نے وزیراعظم سے معافی مانگی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو کہا کہ وہ انہیں معاف کردیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جانتے ہیں کہ کن لوگوں نے حکومتی اُمیدوار کو ووٹ نہیں دیے۔
وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینا ہے۔
آپ لوگ چاہتے ہیں کہ مسئلہ بنا ہی رہے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے ، جنہوں نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی مخالفت میں ووٹ دیا نام نہیں بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر پی ڈی ایم عدم اعتماد لاتی پھر تو ہمیں اسمبلی آنے کی ضرورت نہیں تھی ، کیوں کہ اگر عدم اعتماد ہوتی تو اپوزیشن کو نمبر پورے کرنے پڑتے ، تحریک انصاف سینیٹ کی باقی سب سیٹیں جیت گئی ، کیوں کہ سیاست مقابلے کا نام ہے اور اس میں پی ٹی آئی نے ساری سیٹیں جیتیں ، اپوزیشن نے صرف ایک سیٹ کی جیت کو سیاست کا محور بنا لیا۔
اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اتنا جلدی فیصلہ کیا ، آج عمران خان ایک نئی سیاسی زندگی کا افتتاح کرنے جارہے ہیں۔