ویڈیو اسکینڈل ، یوسف رضا گیلانی کا انتخاب کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے

  • March 9, 2021, 2:45 pm
  • Political News
  • 201 Views

قانونی ماہرین کہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن سے قبل منظر عام پر آنے والے ویڈیو اسکینڈل کے باعث یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر کا انتخاب کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ اسلام آباد سے اوپزیشن جماعتوں کے متفقتہ امیدوار یوسف رضاگیلانی کی سینیٹ انتخاب میں کامیابی کو کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے ، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی اور ویڈیو کے کرداروں نے اعتراف کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت ثابت ہوچکی ہے ، جس کی بنیاد پر علی حیدر گیلانی ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز،یوسف رضا گیلانی ویڈیواسکینڈل میں گرفتار بھی ہوسکتےہیں۔ اس ضمن میں ایک اور ماہر قانون آفتاب باجوہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ویڈیوز ناقابل تردید شواہد ہیں جن کی روشنی میں پتہ چل گیا کہ سینیٹ الیکشن صاف وشفاف نہیں تھے ، اس لیے یہاں بھی دوبارہ الیکشن کا حکم آنا چاہیے۔
یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی ، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، الیکشن میں 7 ووٹ مسترد ہوگئے ، 3مارچ کو ملک میں سینیٹ کی37 نشستوں پر الیکشن ہوا جس کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا، پولنگ کا عمل 5 بجے تک جاری رہا ، سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔
پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ قومی اسمبلی کے 341 اراکین میں سے 340 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدلااکبر چترالی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ، این اے 75 ڈسکہ سے کوئی ممبر قومی اسمبلی میں نہیں ہے کیونکہ یہاں پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کااعلان کر رکھا تھا ، اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
؂ اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹرحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا،انتخابی نتائج کے تحت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دے دی ہے، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، جبکہ 7 ووٹ مسترد ہوگئے جب کہ خواتین کی نشستوں پرتحریک انصاف کی فوزیہ ارشد نے 174ووٹ لے کرمدمقابل ن لیگ کی امیدوار فرزانہ کو شکست دے دی ہے، فرزانہ نے 161ووٹ لیے ۔