عمران خان نے سمجھوتہ نہ کیا تو پھر بجٹ کے بعد کوئی نہیں بچے گا

  • March 9, 2021, 2:48 pm
  • National News
  • 226 Views

وزیر اعظمم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرواکر پیچھے ہٹ گئے ، اگر وزیر اعظم عمران خان نے سمجھوتہ نہ کیا تو پھر بجٹ کے بعد کوئی نہیں بچے گا ، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بہت تگڑا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارسینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس سے پہلے بھی 2 بار یقین دہانی کراچکے ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب کو تبدیل کردیا جائے گا تاہم اب وہ اس سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ، لگتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عثمان بزدار کو ہٹانا نہیں چاہ رہے یا کوئی انہیں ہٹانے نہیں دے رہا۔
دوسری جانب حکومتط مخالف تحریک کے لیے بننے والے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی اور تین وزرائے اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں شروع کردیں ، اس ضمن میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی اور تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کب ، کہاں اور کس کے خلاف عدم اعتماد لانی ہے ، اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ، کیوں کہ جب آصف علی زرداری ، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان مل کر کوئی پلان بنائیں گے تو حکومت مقابلہ نہیں کر سکے گی۔

میڈیا ذرائع کہتے ہیں کہ اس وقت پی ڈی ایم کی توجہ کا مرکز صوبہ پنجاب ہے جہاں بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی کیلئے سرگرم ہوچکے ہیں جس کے لیے وہ لاہور بھی پہنچ چکے ہیں جہاں ان کی ملاقات آج ماڈل ٹاؤن میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے ہوگی ، جس میں چئیرمین سینیٹ اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی پر مشاورت کی جائے گی جب کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔