رمضان کے مہینے میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 170 روپے کلو دستیاب ہوگا

  • March 10, 2021, 4:03 pm
  • Business News
  • 166 Views

اسلام آباد: حکومت نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت رمضان کے مہینے میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 170 روپے کلو دستیاب ہوگا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے، رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کو 7 ارب 60 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ رمضان ریلیف پیکیج میں گھی پر 1 ارب 30 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی، اور رمضان کے مہینے میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 170 روپے کلو دستیاب ہوگا۔

ای سی سی نے طور ختم بارڈر سے خام کپاس کی درآمد کی منظوری دے دی ہے، مختلف وزراتوں کیلئے 7 تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی گئی ہے، دو فرٹیلائزر پلانٹس کو آپریٹ کرنے کیلئے آر ایل این جی کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے، اورفرٹیلائزر پلانٹس کو آر ایل این جی کی فراہمی یوریا کھاد کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دی گئی ہے۔
ای سی سی نےآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن کے حوالے سے پائیڈ کو اسٹڈی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کا ایجنڈا ای سی سی نے موخر کردیا ہے۔