پوسٹ آفس میں 44 کروڑ کا غبن کرنے والے 11 ملازمین پر فرد جرم عائد

  • March 10, 2021, 4:04 pm
  • National News
  • 90 Views

کراچی: فیڈرل اینٹی کرپشن عدالت نے جنرل پوسٹ آفس میں 44 کروڑ روپے غبن کے مقدمے میں 11 ملازمین پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔

کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کی عدالت کے روبرو جنرل پوسٹ آفس میں 44 کروڑ روپے غبن سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پاکستان پوسٹ آفس کے 11 ملازمین پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ طلب کر لیے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 17 مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

ایف آئی اے کے مطابق پاکستان پوسٹ کے 11 ملازمین پر پانچ مقدمات درج ہیں۔ ملزموں میں سینئر پوسٹ ماسٹر شوکت علی، ڈپٹی سینئر پوسٹ ماسٹر تقی حسن، کلرک عبدالحمد عباسی، ڈپازٹ کلرک مجتبی حسن، کلرک شاہین اقبال، بنت عباس سمیت دیگر شامل ہیں۔