پنجاب میں جے یوآئی(ف) کی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی کی تیاری
- March 10, 2021, 4:05 pm
- National News
- 147 Views
لاہور: حکومت پنجاب نے جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کی تنطیم انصارالاسلام پر پابندی لگانے کی تیاری کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک تنظیم انصار الاسلام پر پابندی کے لیے سمری کابینہ کمیٹی کو ارسال کردی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیم انصار الاسلام پر پابندی لگانے سے متعلق سمری وزیراعلی کو بھیجوا دی گئی ہے جس کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے انصار الاسلام پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے غیر مؤثر قرار دے دیا گیا تھا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا انصار الاسلام کے بارے میں مؤقف ہے کہ یہ نجی ملیشیا نہیں بلکہ جے یو آئی (ف) سے منسلک تنظیم ہے