مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی
- March 10, 2021, 4:25 pm
- Business News
- 231 Views
ملک میں مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عوامی بائیکاٹ مہم کے بعد مرغی کی قیمت کم ہونے لگی ہے جو کہ 40 روپے کلو کمی کے بعد بھی گوشت 460 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جب کہ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں گزشتہ 3 روز سے مسلسل کمی ہو رہی ہے ، جس کے بعد شہر میں چکن سستا ہو کر 338 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔
بتایا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان خاص طور پر کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں میں تاحال اضافہ برقرار ہے جہاں فی کلو 425 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر بائیکاٹ چکن کے نام سے شروع کی گئی مہم میں عوام سے چکن کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے ، سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ مافیا کو گھٹنوں کے نیچے لانے کے لیے چکن کا بائیکاٹ کریں۔
ایک صارف نے حکومت سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے عہدیداروں اور وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اے سی اور ڈی سی کو مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کریں۔