مسلم لیگ ن کو یوسف رضا گیلانی کے جیتنے میں کوئی دلچسپی نہیں

  • March 11, 2021, 12:15 pm
  • Political News
  • 162 Views

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ملسم لیگ ن کے کچھ لوگ بھی صادق سنجرانی کو ووٹ دیں گے ، کیوں کہ مسلم لیگ ن کو یوسف رضا گیلانی کے جیتنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور 12 مارچ کی ہار میں بھی ان کا ہا تھ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاست دان اہم لوگوں سے بلواسطہ یا بلاواسطہ رابطے میں ہیں کیوں کہ پاکستان کی سیاست میں کوئی شخص ایسا نہیں ہے جس کی کسی کے ذریعے یا خود ملاقاتیں نہ ہوتی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری ووٹوں کیہ خری دو فروخت کرتے رہے ، اس سلسلے میں سب سے ذیادہ خرید و فروخت دبئی یا لاہور میں ہوئی اور وہ آصف زرداری نے کی۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت سمجھدار ہیں وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر رمریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے ، کیوں کہ نواز شریف کی غلطی پر وزیر اعظم بہت پچھتا رہے ہیں ، ابوزیر اعظم کبھی بھی ان سے مفاہمت نہیں کریں گے۔

دوسری طرف پاکستان ڈیمو کریٹک کے اجلاس میں بلاول بھٹو نے نواز شریف کی جانب سے استعفوں کی تجویزپر اختلاف کیا ہے ، 8 مارچ کے اجلاس میں ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ اب تو ضمنی اور سینیٹ انتخاب بھی ہو گئے اس لیے استفعوں کی طرف جانا چاہئیے۔ نواز شریف نے کہا کہ اُس وقت کہا گیا کہ میدان خالی نہیں چھوڑنا اور ہم نے دونوں الیکشنز کی حامی بھر لی۔مولانا فضل الرحمن ، امیر حیدر ہوتی اور اکثریت نے نواز شریف کے موقف کی حمایت کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو کیجانب سے اختلاف کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ استفعے آخری آپشن ہیں اور ابھی دوسرے آپشنز استعمال کرنا چاہئیے۔