ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، برفباری سے سردی بڑھ گئی
- March 11, 2021, 1:11 pm
- Weather News
- 192 Views
خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور مری میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ، محکمہ موسمیات نےبالائی علاقوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، سوات، اپر اور لوئر دیر اور بنوں میں رات سے جاری بارش سے موسم سرد ہوگیا، کالام کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو رہی ہے، مری میں بھی کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
آزاد کشمیر میں مظفر آباد، باغ، نکیال اور قریبی علاقوں میں بارش ہورہی ہے، پہاڑوں پر برفباری سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
گلگت بلتستان میں استور، غذر اور دیامر میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ رات سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔