حساس ادارے کا جعلی کرنل ظاہر کرکے وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

  • March 26, 2021, 4:05 pm
  • National News
  • 208 Views

کراچی: رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر شہرقائد میں کارروائی کرتے ہوئے ایسے ملزم کو گرفتار کرلیا جو خود کو حساس ادارے کا جعلی کرنل ظاہر کرکے وارداتیں کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب کارروائی کی اور عرفان احمد نامی ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار شہری سے حساس اداروں کے جعلی کارڈرز اور دستاویزات برآمد ہوئیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم جعل سازی کرکے میڈکل کالج میں داخلے اور نوکری کا جھانسہ بھی دیتا تھا۔ عرفان نے جعلی ڈگری بنوانے کا چونا لگا کر بھاری رقم بھی بٹورے۔

گرفتار ملزم سے حساس ادارے کے جعلی کارڈز، یونیفارم اور دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

رینجرز نے ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔