کراچی میں تحریک طالبان کا مبینہ دہشتگرد گرفتار
- April 19, 2021, 2:03 pm
- Breaking News
- 443 Views
کراچی: ضلع ملیرپولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئےکالعدم تنظیم تحریک طالبان باجوڑی گروپ کے مبینہ دہشتگردعثمان غنی عرف عرفان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
ضلع ملیرپولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد 2019 میں طالبان کمانڈر قاری عبیداللہ عرف قاری ثاقب کے پاس افغانستان گیا تھا جہاں جدید اقسام کے اسلحے اور بارود چلانے کی تربیت حاصل کی۔
ملزم نے بارڈر کے قریب چارمنگ باجوڑ کے مقام پر سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس میں ایک سپاہی جاں بحق ہوا۔ عثمان غنی اپنے ساتھیوں کیساتھ فیس بک کے ذریعے رابطے میں رہتا تھا اور باجوڑکے علاقے سے افغانستان آنے اورجانے کے خفیہ راستوں کے متعلق مکمل معلومات رکھتا ہے۔
گرفتاردہشتگرد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ مزید انکشافات اور گرفتاریوں متوقع ہیں۔