اداکارہ میرا کی والدہ پر بھی شرمناک الزام لگ گیا
- May 31, 2021, 11:26 am
- Entertainment News
- 125 Views
ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک: 43سالہ اداکارہ میرا مختلف تنازعات کی وجہ سے اکثر میڈیا کی نظروں میں رہتی ہیں۔ اب ان کی والدہ شفقت زہرہ بھی بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی شہری کے ساتھ فراڈ کرنے کے الزام کی زد میں آ کر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں اس پاکستانی شہری کا نام میاں شاہد محمود ہے جس نے اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ پر زمین کی خریدوفروخت کے حوالے سے فراڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
میاں شاہد محمود کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ’’میں نے 10کروڑ روپے میں ایم ایم عالم روڈ گلبرگ پر واقع ایک کمرشل پراپرٹی میرا کی والدہ شفقت زہرہ سے خریدی تھی۔ میں نے 9کروڑ روپے انہیں ادا کر دیئے اور جگہ کا قبضہ لے لیا اور جب میں نے رجسٹری کا مطالبہ کیا تو وہ غنڈوں کو لے کر میرے گھر آ گئیں اور مجھے دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔ان کاکہناتھاکہ میرے پاس تمام متعلقہ دستاویزات موجود ہیں، جن سے میں ثابت کر سکتا ہوں کہ شفقت زہرہ مجھ سے نوکروڑ روپے وصول کر چکی ہیں۔‘‘واضح رہے کہ قبل ازیں شفقت زہرہ کے خلاف کاہنہ میں واقع ایک پلاٹ کی خریدوفروخت میں فراڈ کرنے کے الزام کے تحت بھی مقدمہ چل رہا ہے۔