چار سال قبل لاپتہ ہونیوالا ملائیشین طیارہ ایم ایچ 370 مل گیا
- May 31, 2021, 11:30 am
- Weather News
- 262 Views
: آسٹریلوی انجینئیر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گوگل ارتھ کی مدد سے لاپتہ ہونے والا ملائشین طیارہ ایم ایچ 370 ڈھونڈ نکالا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مکینیکل انجینئیر پیٹر میک مہن نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 4 سال قبل لاپتہ ہونے والے ملائشین طیارے کا سُراغ لگا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاز کا ملبہ موریشئس سے 22.5 کلو میٹر کی دوری پر ایک ایسے جزیرے پر موجود ہے جس کی پہلے کبھی تلاش نہیں کی گئی۔
انجینئیر کا کہنا تھا کہ حکام نے اس طیارے کو ڈھونڈنے سے اس لیے انکار کیا کیونکہ اس طیارے کے ملبے پر گولیوں کے نشانات ہیں،آسٹریلوی انجینئیر پیٹر اس سے قبل بھی کریش ہوئی کئی پروازوں کی تحقیقات کر چکا ہے۔ پیٹر کا دعویٰ ہے کہ طیارے کی تلاش کرنے اور اس سے متعلق تحقیقات کرنے کے لیے جن چار امریکی افسران کو بھیجا گیا تھا انہوں نے کئی معلومات پوشیدہ رکھیں، انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ حاصل کی گئی تمام تر معلومات کو عوام یہاں تک کہ ہماری حکومت سے بھی پوشیدہ رکھا جائے، لیکن ایسا کیوں کیا گیا؟ انہوں نے اس گولیوں سے بھرے اس جہاز کے ملبے کے برآمد ہونے کی کوئی اطلاع نہیں دی، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس کے برآمد ہوتے ہی ایک نئی انکوائری کا آغاز ہو جائےگا۔
پیٹر نے کہا کہ میں نے یہ تمام معلومات آسٹریلیا کی ٹرانسپورٹ اینڈ سیفٹی بیورو کو بھجوا دی ہیں۔ یاد رہے کہ چار سال قبل لا پتہ ہونے والی ملائیشین پرواز ایم ایچ 370 میں 239 مسافر سوار تھے۔