ایمزون سروس، پاکستان پوسٹ بہترین سروسز کے لیے میدان میں آ گیا
- June 1, 2021, 1:15 pm
- Business News
- 144 Views
پاکستان پوسٹ ملکی تمام اقسام کی مصنوعات بیرون ممالک بھجوانے کے لیے کوالٹی سروس فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ میدان میں آ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو باقاعدہ ایمزون کی فہرست میں شامل کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان پوسٹ ملکی تمام اقسام کی مصنوعات بیرون ممالک بھجوانے کے لیے کوالٹی سروس فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ میدان میں آ گیا۔
پہلے مرحلے میں پاکستان کے 9 شہروں سے تاجروں ، صنعتکاروں کی مصنوعات کو بیرون ممالک بھجوانے میں آسان سہولت کاری کے لیے سینئر افسران کی بھی تعیناتی کا سرکلر جاری کر دیا گیا،اسلام آباد میں پوسٹ ماسٹر جنرل اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گجرانوالہ کے پوسٹ ماسٹر جنرل ناردرن پنجاب اور پشاور کے لیے پوسٹ ماسٹر جنرل خیبرپختونخوا کی تعیناتی کی گئی ہے۔
جنہیں 15 جون تک سہولت سینٹرز ، خصوصی کاؤنٹر کی سخت ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ سفرا کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں بلخصوص مزدوروں کی تکالیف کو دور کرنے سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر مسلم لیگ (ن) کی تنقید پر حیرت ہوئی ہے، پہلی مرتبہ ایک وزیر اعظم اشرافیہ کے مقابلے میں مزدوروں کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ ہی ہمارا منشور ہے،واقعات کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کو بیان دینا پڑا، ایک سفارتخانے کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں،(ن)لیگ بتائے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق اور انتخابی اصلاحات کے خلاف ہیں تو بتائیں کہ آخر آپ کی سیاست کیا ہی ،کراچی کے حلقہ این اے 249میں دوبارہ پولنگ ہونی چاہیے ،کابینہ نے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت میڈیا مالکان متازع جگہوں پر رپورٹنگ پر جانے والے صحافیوں کو حفاظتی سامان فراہم کریں گے۔
جمعہ کو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک وزیر اعظم اشرافیہ کے مقابلے میں مزدوروں کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ ہی ہمارا منشور ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا خیال ہے کہ وزیر اعظم کو مزدوروں کی بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے عالمی سطح پر سبکی ہوئی ہے۔فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ واقعات کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کو بیان دینا پڑا، ایک سفارتخانے کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں۔