زیارت میں ایف سی پر حملہ، 4 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے

  • June 1, 2021, 1:19 pm
  • Breaking News
  • 349 Views

زیارت اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر حملوں کے دو مختلف واقعات میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے جب کہ جوابی کاروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کا پہلا واقعہ زیارت کے علاقے پیر اسماعیل پیش آیا جس میں دہشتگردوں نے فرنٹئیر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد ہلاک اور سات سے آٹھ دہشتگرد زخمی ہو گئے ہیں۔دہشتگردوں سے مقابلے میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہو گئے اور 6 جوان زخمی ہو گئے۔دہشتگردی کے دوسرے واقعے میں دہشتگردوں نے تربت میں ایف سی کی گاڑی کی خود ساختہ دیسی بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔نتیجے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ریاست مخالف عناصر اس طرح کی بزدلانہ کاررائیوں میں ملوث ہیں،مشکلات سے حاصل کیے گئے امن اور بلوچستان کی خوش حالی کو دشمن کے خفیہ ادارے نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں اور خون کا نذرانہ دے کر اسی طرح کے مذموم ارادوں کو ناکام بناتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج منگل کو کوئٹہ اور زیارت کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل منگل کو کوئٹہ اور زیارت کا ایک روزہ دورہ کریں گے وہ کوئٹہ میں سٹاف کالج میں کورس کے شرکاء سے خطاب جبکہ زیارت میں ضلع زیارت اور صوبے کے شمالی اضلاع کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے پیکج کا اعلان کریں گے وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اور اعلی حکام بھی موجود ہونگے۔