سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا امکان

  • June 1, 2021, 1:19 pm
  • Breaking News
  • 271 Views

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے تاہم تنخواہوں اور پنشن کمیشن کا اجلاس آج پیر کو طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیشن کی چئیرپرسن نرگس سیٹھی کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف سفارشات کو زیر غور لایا جائے گا جن کو حتمی منظوری کے لیے وزارت خزانہ کو پیش کیا جائے گا۔
پے اینڈ پنشن کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن سسٹم کی اصلاحات کے لیے قلیل المعیاد ، درمیانی مدت اور طویل المعیاد پلان بھی تیار کر رہا ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اسپیشل الاؤنس بڑھانے کی منظوری دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء راجا بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، سید حسین جہانیاں گردیزی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، فنانس سیکرٹری ودیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں تنخواہ کے علاوہ دیگر الاؤنسز سے محروم سرکاری ملازمین کیلئے اسپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو تجویز پیش کی گئی کہ سرکاری ملازمین کو 10 سے 15 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے۔ جس کو وزیراعلیٰ نے مسترد کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو25 فیصد اسپیشل الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین اسپیشل الاؤنس ملے گا۔
اسپیشل الاؤنس سرکاری ملازمین کی جون کی تنخواہوں میں شامل کیا جائے گا، اگلے ماہ جون سے ماہانہ پچیس فیصد الاؤنس دیا جائے گا۔ اس میں پہلے سے اسپیشل ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے سرکاری ملازمین شامل نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری ملازمین حکومت کے دست وبازو ہیں، ان کا خیال رکھا جائے گا۔ بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہوگی