بلوچستان کےگرم علاقوں میں اسکولوں میں آج سے موسم گرماکی طویل تعطیلات کا آغاز
- June 1, 2021, 1:20 pm
- National News
- 171 Views
صوبہ بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکولوں میں آج سے موسم گرما کی طویل تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔
ڈائریکٹر اسکولز کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میں اسکولز موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں آج سے بند کر دیئے گئے ہیں، بلوچستان کے گرم علاقوں میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔
ڈائریکٹر اسکولز کے مطابق کوروناوائرس سے ہونے والا تعلیمی نقصان پورا کرنے کے لیے موسم گرما کی تعطیلات میں 15دن کی کمی کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر اسکولز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی مختصر تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے تقریباً 17 اضلاع سمر زون اور 16 اضلاع ونٹر زون میں آتے ہیں۔