پاکستان میں تیار کردہ ‘پاک ویک کورونا ویکسین’ کی لانچنگ آج ہو گی

  • June 1, 2021, 1:32 pm
  • COVID-19
  • 148 Views

اسلام آباد: پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کی لانچنگ آج ہو گی، لانچنگ کے بعد پاک ویک ویکسین ای پی آئی کے حوالے کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ویک کورونا ویکسین کی تقریب رونمائی آج شام ساڑھے4بجےقومی ادارہ صحت میں ہو گی ، جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور این سی اوسی کے حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لانچنگ کے بعد پاک ویک ویکسین ای پی آئی کے حوالے کی جائےگی، ای پی آئی پاک ویک ویکسین وفاق اور صوبوں کے حوالے کرے گا۔

یاد رہے چند روز قبل پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کو لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا اور کہا تھا کہ پاک ویک کوروناویکسین عام استعمال کیلئے رواں ہفتے دستیاب ہوگی۔

وزارت صحت کے ذرائع نے کہا تھا کہ پاک ویک پاکستان، کین سائینو اور ملٹی نیشنل کمپنی کی مشترکہ کاوش ہے، پہلےفیزمیں پاک ویک کی 1لاکھ 24 ڈوز تیار کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ سےقبل این آئی ایچ میں پاک ویک ویکسین کاٹیسٹ کیاگیاتھا، این آئی ایچ کےٹیسٹ میں پاک ویک ویکسین محفوظ اور موثرپائی گئی تھی۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نےتیارکی ہے اور پاکستان کوویکسین کیلئےخام مال چینی کمپنی نےفراہم کیاہے، پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیارکریں گے۔