عاشق کو پانے کے لیے نماز کی حالت میں ماں کو قتل کرنے والی گونگی لڑکی انجام کو پہنچ گئی
- June 1, 2021, 1:49 pm
- National News
- 215 Views
عدالت نے ماں کو قتل کرنے والے گونگی بہری لڑکی اور اس کے گونگے عاشق پر فرد جرم عائد کر دی۔سیشن عدالت میں گونگی بیری لڑکی کے خلاف اپنی ماں کو قتل کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ گونگی لڑکی فجر انعام گونگے لڑکے محمد اعظم سے پیار کرتی تھی، لڑکی کی والدہ رشتے کے لیے راضی نہیں تھی،گونگے لڑکے نے لڑکی کو قتل کرنے کے لیے اکسایا جس پر لڑکی نے مقتولہ پر نماز کی حالت میں حملہ کیا۔
ملزمہ نے پہلے ڈنڈے سے وار کیا پھر ماں کو گلا دبا کر قتل کیا۔سیشن عدالت نے گونگی لڑکی اور اس کے گونگے عاشق پر فرد جرم عائد کر دی اور گواہان کو طلب کر لیا۔گذشتہ سال اگست میں گلشن اقبال کی حدود میں خاتون کو قتل کر دیا گیا تھا جب کہ اس کی بیٹی لاپتہ ہو گئی تھی۔
خاتون کے قتل اور بیٹی کے لا پتہ ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ گلشن اقبال میں نا معلوم افراد نے 47 سالہ بسم اللہ انعام کو قتل کر دیا جبکہ اس کی 20 سالہ بیٹی فجر انعام لا پتہ ہے۔
پولیس نے مقتولہ کے شوہر انعام الحق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔تاہم بعدازاں اس معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی بتایا گیا کہ خاتون کو قتل کرنے والی اس کی اپنی بیٹی نکلی ۔20 سالہ فجر نے اپنے دوستوں کے ہمراہ والدہ کو قتل کیا۔والدہ کو قتل کرنے کے بعد دوست کے ساتھ فرار ہوئی،جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس میں لڑکی کو اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا تھا۔
دونوں قتل کی واردات کے بعد فرار ہوئے۔لڑکا اتنی گھبراہٹ کا شکار تھا کہ موٹرسائیکل بھی ٹھیک سے نہیں چلا پا رہا تھا،دونوں موٹر سائیکل سے گر گئے۔۔سی سی ٹی وفوٹیج میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ملزم عابد علی اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوتا ہے۔ملزمان ایک گھنٹے سے زائد تک گھر میں موجود رہے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون کے قتل میں بیٹی،اس کا دوست اور دیگر ساتھی ملوث ہیں۔