ملک بھر میں پٹرول کی قلت پیدا ہونے کا امکان
- June 4, 2021, 12:24 pm
- Business News
- 190 Views
پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان پیدا ہو گیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق کے پی ٹی میں آئل پیئرز کی خستہ حالی کی وجہ سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا امکان ہے۔سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اوکیک نے صورتحال سے بذریعہ خط آگاہ کیا۔جب کہ بائیکو ریفائنری نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے پرپوزل بھیجا ہے۔
آئل کمپنیر ایڈوائزی کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔اس نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی پوسٹ ٹرسٹ میں آئل پیئرز کی خستہ حالی سے پٹرولیم مصنوعات بالخصوص خام تیل اور موگاس (پٹرول) کی درآمدی سپلائی چین بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر ملک بھر میں خام تیل اور پٹرول کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔
25 مئی 2021 کو وزیر توانائی حماد اظہر اور سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن ڈاکٹر ارشد محمود کو لکھے گئے خط میں جس کی نقل دی اس میں کہا گیا کہ اوکیک ، ڈاؤن اسٹریم پٹرولیم کمپنیوں کی ایما پر وزارت توانائی کی فوری مداخلت چاہتا ہے۔
قبل ازیں بتایا گیا کہ پاکستان میں مئی2021 کے دوران پیٹرول کی فروخت میں تقریبا15فیصد اضافہ دیکھا گیا اور7لاکھ31ہزار میٹرک ٹن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے. پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت نے مئی کے دوران14 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو 1. 692 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے حکام کا کہنا ہے کہ متعدد عوامل نے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سمیت پیٹرول کی طلب میں اضافہ کیا ہے. پچھلے مہینے ریکارڈ کی گئی کل فروخت میں سے ڈیزل11 فیصد اضافے کے بعد 761،000 ٹن اور فرنس آئل16 فیصد اضافے کیساتھ 168،000 میٹرک ٹن تھا رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ، مجموعی طور پر 17.517 ملین میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئی جس میں 7.460 ملین میٹرک ٹن پٹرول ، 6.924 ملین میٹرک ٹن ڈیزل اور 2.649 ملین میٹرک ٹن فرنس آئل شامل ہیں۔