شیخوپورہ، باپ کا 17سالہ بیٹی سے زنابالجبر
- June 7, 2021, 12:37 pm
- National News
- 201 Views
زمین پھٹی نہ آسمان گرا ،حقیقی باپ نے اپنی 17سالہ بیٹی سے زنابالجبر کردیا اہلیہ کی تحریری درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاتاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی،پوش علاقہ ہاوسنگ کالونی ڈبلیو بلاک کی رہائشی مقدمہ مدعیہ عفت شاہین کے مطابق وقاص سے اسکی شادی تقریبا17سال قبل ہوئی تھی سائلہ کے بطن سے پانچ بچوں نے جنم لیا جن میں سب سے بڑی بیٹی 16سالہ(م) نے مجھے بتایا کہ میرئے پاپاجان مجھ سے زنا بالجبر کرتے ہیں جو پچھلے پانچ چھ ماہ سے مجھ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں مارئے شرم وخوف کے میں خاموش رہی لیکن ایک دن میں نے اپنے حقیقی بھائی اوربچی کے ماموں نصرت الحسن کو سارا قصہ سنایاہم تینوں نے جب ملزم وقاص سے بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے کا پوچھا توملزم مشتعل ہوکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع ہوگیا،ہم مارئے شرم وخوف کے ایک بار پھر خاموش ہوگئے اور چند روز قبل میں کسی کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گئی ہوئی تھی جب گھر واپس آئی تو کمرئے میں پہنچی تو میرا شوہر اپنی حقیقی بیٹی کے اوراپنے کپڑ ئے اتا ر کر اس سے زیادتی کررہاتھاآنکھوں دیکھے واقعہ کے خلاف جب احتجاج کیا توملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا خاتون کی تحریری درخواست پر ہاوسنگ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص کے خلاف مقدمہ نمبری320/21بجرم376iiاور292ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔