گھوٹکی ٹرین حادثے سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم ، فون نمبرز جاری
- June 7, 2021, 12:52 pm
- Breaking News
- 126 Views
ریلوے حکام نے گھوٹکی ٹرین حادثے سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا اور فون نمبرز بھی جاری کردیئے ، 0419200488 اور 03334805996 ، 0519270834 اور 03312706334 سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد کراچی، سکھر، فیصل آباداورراولپنڈی میں ہیلپ لائن سینٹرقائم کردیا گیا ، ریلوے حکام نے انفارمیشن ڈیسک قائم کرتے ہوئے فون نمبر جاری کردیا ہے۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 0419200488 اور 03334805996 ، 0519270834 اور 03312706334 سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ٹرین حادثہ ریتی اورڈھرکی کےدرمیان ریتی کےقریب پیش آیا، زخمیوں کوروہڑی،پنوعاقل اورسول اسپتال سکھرمنتقل کیاگیا جبکہ زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ، ٹریک بحال ہوتےہی ٹرینوں کوروانہ کردیاجائےگا۔
دوسری جانب ٹرین حادثہ میں شیخ زیداسپتال میں منتقل کئے گئے زخمیوں کے نام سامنے آگئے ہیں ، زخمیوں میں محمداسلم ولدگمیرخان ،مقبول احمدولداقبال،خلیل الرحمان ولد عبدالعلیم ، آسیہ ولد محمد عمران،روبینہ ولداحسن الہٰی،عذراولداللہ رکھا، نصیرولداکبر،اعجاز حسین ،ممتاز بی بی ولد اللہ دتہ،سمیع ولد شہزاد شامل ہیں۔
دیگر زخمیوں میں حسین ربانی ولدربانی ،اللہ دتہ ولد بشیر احمد ،بشیراحمدولدپٹھانے خان ، آفتاب ولدایازحسین،بابرولدفیاض،یاسمین ،حفصہ ولد حضور، گل شبیر ولد ولایت خان،محمداسحاق ولدبڈن خان ، خداداد،کائنات ،کوثرولدمہدی عباس،جاویداخترولدنورالہٰی ، گل صاحب،مشرف ولدطفیل ،دلاورولد ارشد بھی شامل ہیں۔