گھوٹکی ٹرین حادثہ: لاہور سے کراچی کا ٹرین سفر غیر محفوظ اور خطرناک قرار

  • June 7, 2021, 12:55 pm
  • National News
  • 165 Views

گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد لاہور سے کراچی کا ٹرین سفر غیر محفوظ اور خطرناک قرار دے دیا، ڈی ایس ریلوےسکھر نے ٹریک کی خستہ حالی سےمتعلق گزشتہ ہفتے سی ای او ریلوے کو مراسلہ لکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی کا ٹرین سفر غیر محفوظ اور خطرناک قرار دے دیا گیا ، ڈی ایس ریلوےسکھر نے سکھرڈویژن ٹریک کو خطرناک قراردیا تھا۔

ڈی ایس ریلوےسکھر نے ٹریک کی خستہ حالی سےمتعلق گزشتہ ہفتے سی ای او ریلوے کو مراسلہ لکھاگیاتھا ، جس میں کہا تھا کہ سکھر ڈویژن میں مین لائن کے456 کلو میٹرٹریک کی حالت خراب ہے اور برانچ لائن کا 532کلو میٹر ٹریک بھی خستہ حالی کاشکارہے۔

یاد رہے کراچی سےلالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس رات گئے ٹریک سے اتری اور چاربوگیاں ڈاؤن ٹریک پر جاگریں جبکہ راولپنڈی سے آنے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پر موجود بوگیوں سے جا ٹکرائی، حادثےمیں چودہ بوگیاں متاثر جبکہ تین مکمل تباہ ہوگئیں۔

حادثے میں پنتیس افرادجاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔