ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر10 کے کلمپ کے سبب حادثہ پیش آنے کا انکشاف
- June 7, 2021, 1:56 pm
- Breaking News
- 158 Views
کراچی سے سرگودھا جانیوالی ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر10 کے کلمپ کے سبب حادثہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر نے بتایا کہ ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا. نجی ٹی وی کے مطابق کلمپ کے متعلق کراچی کینٹ پر ریلوے عملہ کو آگاہ کردیا تھا لیکن مرمت کی بجائے جگاڑ کیا گیا ریتی کے قریب ٹرین کو جھٹکا لگا اور کلمپ ٹوٹا جس کے بعد بوگی الٹ گئی.
زخمی مسافر نے بتایا کہ بوگی الٹنے کے فوری بعد سر سید ایکسپریس آ کرٹکرائی حادثے میں30 افراد جاں بحق اور50 زخمی ہوگئے ہیں رحیم یار خان او رصادق آباد کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے.
ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کے آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے شیخ زید رحیم یار خان او رتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی انفارمیشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صادق آباد میں 14زخمی زیر علاج ہیں.
شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 34زخمی لائے گئے زخمیوں کے تیمار دارو ں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین حادثے کی معلومات فراہم کرنے کیلئے انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے ادھرریلوے حکام کی جانب سے انفارمیشن ڈیسک کو سرسید ایکسپریس میں بوکنگ کرانے والوں کی تفصیل فراہم کر دی گئی ہے. سرسید ایکسپریس ٹرین راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی انفارمیشن ڈیسک کا کہنا ہے کہ بوکنگ لسٹ میں سے سوار ہونے والوں کی تفصیلات کا پتا لگایا جا رہا ہے حادثے میں شروع کی تین سے چھ بوگیاں متاثر ہوئی ہیں شروع کی بوگیاں فیصل آباد سے ٹرین کا حصہ بنی تھی.
ٹرین حادثے میں ذیادہ تر متاثر ہونے والے افراد کا تعلق بھی فیصل آباد سے ہے سرسید ایکسپریس ٹرین میں راولپنڈی سے سوار ہونے والے مسافروں کی بوگیاں ٹرین کی پچھلی طرف ہوتی ہیں. سکھرمیں ملت اورسرسید ایکسپریس میں تصادم ہونے سے 30 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ملت ایکسپریس کراچی سےسرگودھا اور سرسید ایکسپریس لاہورسے کراچی جارہی تھی تصادم کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے اور پھنسے افراد کونکالنے کا کام جاری ہے جبکہ ہسپتالو ں میں ایمرجنسی نافذ ہے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ملت ایکسپریس میں سوار تھے جبکہ سرسید ایکسپریس کے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو روہڑی ، پنوعاقل اور سول ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے