‏’ریلوے میں 40 سال سے چوری ہوتی رہی، مافیا کو نہیں چھوڑوں گا‘‏

  • June 7, 2021, 6:49 pm
  • Breaking News
  • 181 Views

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے نے 30، 40سال سے ایک ہی کام صرف چوری کا کیا ‏ہے ریلوےمیں مافیا کو نہیں چھوڑوں گا۔

ڈہرکی ٹرین حادثے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جائےحادثہ پر ‏خود پہنچا اسپتالوں میں مریضوں کی عیادت کی، اسپتال میں زخمیوں کی اچھی دیکھ بھال ہورہی ‏ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹریک دوبارہ بحال کرنےکیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سکھرڈویژن ‏کاٹریک بہت خطرناک ہے، 3دن پہلےڈی ایس نےکہا اس ٹریک پر ٹرینوں کو نہیں چلا سکتا۔


اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے نے 30،40سال سےایک ہی کام صرف چوری کاکیا، ریلوےمیں مافیا ‏کو نہیں چھوڑوں گا جو بھی رپورٹ پیش ہوگی اس کی تحقیق میں خودکروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی ریلمنٹ میرے خیال میں مکینکل غلطی ہے ٹریک کیساتھ آٹومیٹک سگنل ‏سسٹم نہیں ہے، سگنل 2008 میں لگنےتھےجوابھی تک نہ لگ سکے۔