وزیراعظم عمران خان کی 1 ہزار ارب کی چوری پکڑی گئی
- June 11, 2021, 11:57 am
- Political News
- 205 Views
وزیراعظم عمران خان کی 1 ہزار ارب کی چوری پکڑی گئی، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان پر شرح سود میں ردوبدل کرکے قومی خزانے کواربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کر دیا- تفصیلات کے مطابق میگا کرپشن پر انکوائری کی جائے، قومی خزانے پر ڈاکہ مارنے والے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا،پی ٹی آئی کا بجٹ عوامی نہیں بلکہ سیاسی ہے، پیپلز پارٹی سلیکٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ بجٹ کو ماننے سے انکارکرتی ہے۔
بلاول ہاﺅس میڈیاسیل سے جاری بیان بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے صرف شرح سود میں ردوبدل کرکے قومی خزانے کوایک ہزار ارب روپے تک کا نقصان پہنچایا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان نے مخصوص سرمایہ داروں کے دوارب ڈالر بیرون ملک سے منگوائے اورشرح سود 13.25 فیصد مقرر کرکے اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچا کرپیسے واپس کردیئے،عمران خان بتائیں کہ یہ دو ارب ڈالر کن سرمایہ دار دوستوں کے تھے کہ جن کو فائدہ پہنچانے کے لئے قومی خزانے کو 300ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
بلاول نے کہا کہ آئی ایم ایف نے شرح سود 12 فیصد تک رکھنے کا کہا تھا اور عمران خان کی حکومت نے اس کو 13.25 فیصد بڑھا کر چند سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچایا،پاکستان انوسٹمنٹ بونڈز کی شرح سود اچانک تبدیل کرکے عمران خان کی حکومت نے چند مخصوص سرمایہ داروں کو 700 ارب روپے تک کا فائدہ پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان انوسٹمنٹ بونڈ کے 700 ارب روپے اور دو ارب ڈالر پر 300 ارب روپے اورمجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی اس میگا کرپشن پر پارلیمانی انکوائری کی جائے، قومی خزانے پر ڈاکہ مارنے والے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا-