اب موٹرسائیکل نہیں کار خریدیں،کاروں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

  • June 14, 2021, 8:38 pm
  • Business News
  • 309 Views

حکومت کی جانب سے چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی گئی جس سے 850 سی سی تک کی گاڑیوں قیمت میں بھی نمایاں فرق پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں الیکٹرک اور 850 سی سی گاڑیاں سستی کر نے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی مینو فیکچرنگ کے لیے کٹس کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، ان گاڑیوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں 17 فیصد سے 1 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔
انہوںنے کہاکہ مقامی طور پر بنائی گئی 850 سی سی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور VAT ٹیکس ختم کردیا گیا۔ ان پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے ساڑھے 12 فیصد کردی گئی۔۔اس حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 850 سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کرنے اور ایکسائر ڈیوٹی قیمتوں میں کافی حد تک کمی ہو جائے گی۔
سیلز ٹیکس کم ہونے کے بعد 17.5 فیصد سے 12 فیصد ہو گیا ہے جس سے گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی ہو گی۔

جبکہ ایکسائز ڈیوٹی کم ہونے سے بھی گاڑی کی قیمتوں پر بہت فرق پڑے گا جس سے ایک گاڑی کی قیمت پر ٹوٹل دو سے ڈھائی لاکھ روپے کی کمی ہو گی۔شہریوں کی جانب سے اس فیصلے کو خوب سراہا گیا ہے۔حکومتی فیصلے کے بعد ملک میں چھوٹی گاڑیاں سستی ہوں گی۔بجلی سے چلنے والی گاڑیوں پر عائد ٹیکس میں ایک سال تک کی کمی کر دی گئی ہے۔جب کہ گاڑی کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ کے بعد گاڑی کی ری سیل عام آدمی کی پہنچ میں آ جائے گی۔اب چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں لاکھ 2 لاکھ کی کمی آجائے گی۔ کاروباری لحاظ سے بھی ایک اچھا فیصلہ ہے کیونکہ مڈل کلاس طبقہ بھی اب گاڑیاں خرید سکے گا جبکہ ڈیلرز کا کاروبار بھی بڑھے گا۔