مراد علی شاہ کی سینیٹر عثمان کاکڑ کا علاج کرانے کی پیشکش

  • June 18, 2021, 10:21 pm
  • National News
  • 211 Views

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینیٹر عثمان کاکڑ کا علاج سندھ میں کرانے کی پیشکش کردی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عثمان کاکڑ کی صحت سے متعلق استفسار کیا۔

انہوں نے دوران گفتگو محمود خان اچکزئی کو عثمان کاکڑ کا علاج میں سندھ میں کرانے کی پیشکش کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق محمود خان اچکزئی نے سید مراد علی شاہ کا اس پیشکش پر شکریہ ادا کیا۔

محمود خان اچکزئی نے وزیراعلیٰ سندھ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ سینیٹر عثمان کاکڑ کی فیملی سے مشاورت کرکے بتائیں گے۔