میرے شوہر کا نام سب کے لیے سرپرائز ہو گا
- June 28, 2021, 7:02 pm
- Entertainment News
- 396 Views
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اردو پوائنٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سیاسی رہنما سے شادی کا اعتراف کر لیا۔انہوں نے اردو پوائنٹ کے اینکر زوہیب منشا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نکاح کر چکی ہوں۔انہوں نے کہا کہ منگنی جیسے رشتوں پر یقین نہیں رکھتی،جب کریں نکاح کرنا چاہئیے۔حریم شاہ نے کہا کہ میں اپنے شوہر کا نام فی الحال نہیں بتا سکتی لیکن ان کا نام سب کے لیے سرپرائر ہو گا۔
جب حریم شاہ سے سوال کیا گیا کہ آپ نے ماضی میں بلاول بھٹو کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا تھا،جس پر انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کسی پارٹی کے سربراہ نہیں البتہ سیاسی رہنما ضرور ہیں،انہوں نے کہا میں نے شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا، پہلے ہی کہا تھا کہ جب بھی شادی کروں گی سب کو بتاؤں گی اور اب بتا دیا ہے۔
میں اپنی شادی سے بہت زیادہ خوش ہوں۔
میرے ایک دو پراجیکٹس چل رہے ہیں جو مکمل ہونے پر رخصتی کروں گی فی الحال صرف نکاح ہوا ہے۔لو میرج کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ ہم دونوں کی آپس میں اچھی انڈر سٹینڈنگ تھی،میں محبت پر یقین نہیں رکھتی تاہم ہمارے بیچ اچھی انڈر سٹینڈنگ ضرور تھی اس لیے میں اسے محبت کی شادی کا نام نہیں دوں گی۔نکاح ایک خوبصورت رشتہ ہے اور نکاح کے بعد اللہ خود جوڑے کے دل میں ایک دوسرے کے لیے محبت ڈال دیتا ہے۔
نکاح بہت خوبصورت رشتہ ہے۔ویسے بھی مجھے کسی سے پیار محبت کے بعد شادی نہیں کرنی تھی کیونکہ ایسے صرف وقت ضائع ہوتا ہے۔حریم شاہ نے خود سے منسوب سکینڈلز کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سکینڈل تو سب کے بنتے رہتے ہیں چاہئیے وہ مذہبی شخصیت ہو یا پھر سیاسی شخصیت ہو