بجلی کا شارٹ فال 6000 میگا واٹ سے کم ہوکر 4 ہزار میگاواٹ تک آگیا
- July 3, 2021, 5:31 pm
- National News
- 151 Views
لاہور: ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں بتدریج کمی آنے لگی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ روز بجلی کا شارٹ فال 6000 میگا واٹ تک پہنچ گیا تھا تاہم آج بجلی کےشارٹ فال میں کمی آنے لگی ہے اور شارٹ فال 6000 میگا واٹ سے کم ہوکر 3 ہزار800 میگاواٹ ہوگیا ہے۔
ذرائع پاورڈویژن کے مطابق ملک بھرمیں بجلی کی طلب 25 ہزارمیگاواٹ ہے، جب کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 200 میگاواٹ ہے، گیس اور پانی کی سپلائی می بہتری کے باعث پن بجلی اور تھرمل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، پن بجلی کی پیداوار4 ہزار200 میگاواٹ ہے، اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 2 ہزار 2500 میگاواٹ بجلی پیدا کررہےہیں، جب کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار14 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔
دوسری جانب آئسکو حکام کا کہنا ہے کہ آئیسکو کا شارٹ فال ختم ہوگیا ہےاور آئیسکو کو کوٹے کے مطابق بجلی کی سپلائی جاری ہے اور کہیں بھی شارٹ فال کےباعث لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔