مستونگ،گداگروں نے لوگوں کو ازیت میں مبتلاکردیا

  • July 5, 2021, 7:36 pm
  • National News
  • 116 Views

مستونگ:مستونگ میں گداگروں نے لوگوں کو ازیت میں مبتلاکردیا،باہر سے انیوالے گداگر دکانوں یوٹلوں اور پبلک مقامات پر لوگوں کو قسمیں دے کر تنگ کرتے ہیں جب کلی کوچوں میں گھروں میں ہر طرف یہ نظر آتے ہیں اکثر مقامات سے گھروں سے چوری کرکے کے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ سمیت دیگر گرم علاقوں میں گرمی کی شدت بھڑ نے کے بعد مختلف علاقوں کے گداگر مستونگ کا رخ کرتے ہیں اور شہر کے آس پاس جگیوں میں رہائش اختیار کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، گداگروں میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی چوکوں چوراہوں گلی کوچوں اور پبلک مقامات پر بیک مانگتے ہوئیلوگوں کو تنگ کرتے رہتے ہیں اور رات کو جگیوں میں جواہ کھیلتے ہیں اور ساتھ ہی درجنوں گداگروں نے بازار کے دکانداروں کے ناک میں دم کررکھا ان کی وجہ سے اصل حقدار کا بھی پتہ نہیں چلتا کہ کون مجبور ہے اور کون نہیں جن کی وجہ سے لوگ سخت تنگ آچکے ہیں جبکہ شہر کے مختلف گھروں میں چوری کرنے کے بھی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ گداگر گھروں میں خیرات کے بحانے گھس کر موقع ملتے ہی لوگوں کے گھروں سے چوری کرکے رفوچکر ہوجاتے ہیں۔مستونگ کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرمیجر(ر)محمدالیاس کبزئی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ نورمحمدبڑیچ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے کہ ان گداگروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔