کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
- July 6, 2021, 4:42 pm
- Breaking News
- 221 Views
کوئٹہ: ہزارگنجی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے دیگر اداروں کے ساتھ ملکر کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوئے جب کہ دہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنائے جارہے تھے، دہشت گردوں کی شناخت کیلیےانہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔