افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلیے خصوصی ہدایات

  • July 6, 2021, 7:09 pm
  • National News
  • 131 Views

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی لانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ‏گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پروازوں کی بندش کے باعث افغانستان سے سعودی عرب جانے والے سیکڑوں ‏پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے ہیں جنہیں وطن واپس لانےکیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی ‏گئی ہے۔

افغانستان سے واپس آنے والے پاکستانیوں کا بارڈر پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ویکسینیٹڈپاکستانی ‏کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے پراپنےگھروں کو جاسکیں گے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شہریوں کو 10دن کا قرنطینہ کرنا ہو گا اور جن لوگوں نے ویکسین ‏لگوائی انہیں 10دن قرنطینہ اور ویکسی نیشن کرانا ہو گی، آٹھویں دن ان لوگوں کو کورونا ٹیسٹ ‏کرانا ہوگا اور ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق بارڈر سے پیدل آنے والے ‏شہریوں کو قرنطینہ سینٹر پہنچایا جائے گا۔