بلوچستان میںکورونا کے 3مریض انتقال کرگئے
- July 6, 2021, 7:46 pm
- COVID-19
- 285 Views
بلوچستان میںکورونا کے 3مریض انتقال کرگئے
صوبے میں 26افرادمیں کوروناوائرس کی تشخیص ہوگئی
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)بلوچستان میںکورونا وائرس کے 3مریض انتقال کرگئے جبکہ صوبے میں 26افرادمیں کوروناوائرس کی تشخیص ہوگئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق پیر کو بلوچستان میں529افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میںکوئٹہ میں20،آواران میں5اور قلات میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جسکے بعدابتک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد27445ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے104مریض صحت یاب ہونے کے بعد ابتک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد26517ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید3مریض انتقال کرگئے جسکے بعدا بتک کورونا وائر س سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد315ہوگئی ہے ،صوبے کے ہسپتالوں میں11مریض ہائی فلو آکسیجن پر زیرعلاج ہیںصوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد613ہے ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح5فیصد رہی ۔