ملک میں بجلی کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • July 7, 2021, 9:02 pm
  • National News
  • 119 Views

حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پا لیا، اب لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، ملک میں بجلی کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج ملک میں بجلی کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا اور آج 24ہزار284میگاواٹ بجلی نیٹ ورک کو فراہم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے پہلے جولائی2018 میں پیداوار کا ریکارڈ 20 ہزار 811میگا واٹ تھا۔ان کا کہنا تھاکہ تربیلا پیداوار کا 25 فیصد پیدا کررہا ہے پھر بھی ریکارڈ بجلی کی پیداوار ہوئی جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے بجلی پیداوار ہی نہیں بلکہ ترسیل کے نظام کو بھی توسیع دی۔
ملک میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار کے بعد لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا امکان ہے۔



واضح رہے کہ تربیلا ڈیم کی بجلی کی پروڈکٹس میں کمی کی وجہ سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ تاہم بعدازاں اس شارٹ فال میں بتدریج کمی دیکھی گئی۔
چند روز قبل بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار200 میگاواٹ تھا بکہ مجموعی پیداوار 22 ہزار800 میگاواٹ بتائی گئی تھی۔ند روز قبل وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیر تک گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی، تربیلا میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا، 2 دن میں بجلی کی ترسیل میں10ہزار میگاواٹ مزید اضافہ کریں گے، آرایل این جی سپلائی بھی کل تک70 فیصد اسٹور کرلیں گے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آر ایل این جی ٹرمینل کی بدھ کو ڈرائی ڈاکنگ کا عمل شروع کیا تھا، آر ایل این جی کی سپلائی کل تک70 فیصد اسٹور کرلیں گے، ایل این جی کی 40 فیصد فراہمی شیڈول سے 2 دن پہلے بحال کردی گئی، پیر کے روز تک جہاز سے 100فیصد ایل این جی منتقل کرلی جائے گی، پیر تک گیس سیکٹر اور پاورسیکٹر میں بہتری آجائے گی، تربیلا میں پانی کی می کے باعث بجلی کی صرف 20 فیصد پیدوار ہورہی تھی، گرمی کی شدت سے تربیلا میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے،2 دن تک بجلی کی پیدوار بڑھ جائے گی، بجلی کی ترسیل میں 10ہزار میگا واٹ کا مزید اضافہ کریں گے، ہماری بجلی کی ترسیل کی صلاحیت ساڑھے24 ہزار میگاواٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے پلانٹس کو فرنس آئل پر نہیں چلایا، فرنس آئل کے پلانٹ ہر گرمی کے موسم میں چلتے ہیں، کچھ لوگوں نے معاملے پرسیاست چمکانے کی کوشش کی، ان کے اپنے دامن پرداغ لگے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں فرنس آئل پر پلانٹ کم چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی کو اب گیس کی قلت کا سامنا نہیں ہے، توانائی کے بحران پر تیزی سے قابو پارہے ہیں، بجلی کے ترسیلی نظام پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، پیر تک گیس اور بجلی کی کمی پوری کرلی جائے گی۔