دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری! پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟
- July 7, 2021, 9:49 pm
- Featured
- 382 Views
دنیا بھر کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے ادارے نے سال 2021 کےلیے طاقتور ترین پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی کی فہرست جاری کردی۔
بین الاقوامی ادارے ہینلے کی جانب سے 199 ممالک کے پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں پاکستانی پاسپورٹ نو درجے تنزلی کے بعد 104 سے 113 ویں نمبر آگیا۔
فہرست کے مطابق جاپان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کا طاقتور ور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا، جاپانی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا بھر میں 193 ممالک میں بغیر ویزا جانے یا ویزا آن ارائیول کی اجازت ہے۔
فہرست کے مطابق سنگاپور دوسرے، جرمنی، جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
فہرست میں چوتھا نمبر اٹلی، فن لینڈ، اسپین اور لکسمبرگ کا ہے، آسٹریا، ڈنمارک پانچویں، فرانس، آئرلینڈ، نیدر لینڈ، پرتگال، سوئیڈن چھٹے، جب کہ بیلجیئم، نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، امریکا ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔
ناروے، یونان، مالٹا اور جمہوریہ چیک آٹھویں جب کہ کینیڈا اور آسٹریلیا نویں اور دسویں نمبر پر ہنگری موجود ہے۔
گزشتہ فہرست میں لتھوانیا، پولینڈ اور سلوواکیا دسویں نمبر پر براجمان تھے جب کہ حالیہ فہرست میں انہیں ایک درجے تنزلی کے بعد گیارویں پوزیشن دی گئی ہے۔
درجہ بندی کے اعتبار سے پاکستانی پاسپورٹ 104 ویں نمبر سے 9 درجے تنزلی کے بعد 113 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ سال جاری ہونے والی فہرست میں پاکستان کا نمبر 104 تھا، انڈیکس میں پاکستان کے بعد شام، عراق اور افغانستان کے نام شامل ہیں۔
پاسپورٹ کی درجہ بندی کے اعتبار سے شہریوں کو مختلف ممالک میں بغیر ویزا یا آن ارائیول ویزا کی سہولت حاصل ہوتی ہے، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو بغیر ویزا کے صرف 32 ممالک میں جانے کی اجازت ہے۔