گورنر بلوچستان سید ظہور احمد سے کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی ملاقات
- July 15, 2021, 7:37 pm
- National News
- 172 Views
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد سے کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی ملاقات
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد سے کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی ملاقات میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اُٹھائے گئے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردی دراصل دہشت وحشت پر مبنی ذہنیت کا نام ہے جس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے. ملک و صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے حوالے سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور قربانیاں لائقِ تحسین ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پرامن صورتحال کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کار خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان اور بلوچستان پورے خطے کیلئے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا. قبل ازیں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے گورنر بلوچستان کو اپنا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔