محکمہ واسا کی نااہلی نے کوئٹہ شہریوں کو سخت عذاب میں مبتلا کردیا

  • July 15, 2021, 7:43 pm
  • National News
  • 154 Views

محکمہ واسا کی نااہلی نے کوئٹہ شہریوں کو سخت عذاب میں مبتلا کردیا
واسا کے اکثر ٹیوب ویل بند ،شہر پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہا ہے،نظر زدران
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سینئر رہنما نظر زدران، سابق ناظم میر عبدالغفار رند ایڈووکیٹ ڈاکٹر سلیمان شاہ، ابراہیم کاکڑ، فائیوں زدران،سید جہانگیر شاہ،ظفر مگسی،سلیم اچکزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ محکمہ واسا کی نااہلی نے کوئٹہ شہریوں کو سخت عذاب میں مبتلا کردیا اس وقت واسا کی اکثر ٹیوب ویل بند اور پورا کوئٹہ شہر پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہا ہے واسا محکمہ مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے* *واسا کے ملازمین کو آخر کس بات کی تنخواہیں دی جارہی ہے سارا کوئٹہ شہر ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کوئی آواز اٹھانے کو تیار نہیں ٹینکر مافیاں نے اپنا راج قائم کیا ہوا ہے شہری مہنگی داموں میں پانی خریدنے پر مجبورہے کوئٹہ شہر میں ہر جگہ ہر کونے پر پرائیویٹ ٹیوب ویلوں کی وجہ سے واسا کی اکثر ٹیوب ویلوں میں پانی نہیں ہے پرائیویٹ ٹیوب ویلوں کی وجہ سے زمین میں پانی کی کمی واقع ہوئی ہے صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر پرائیویٹ ٹیوب ویلوں کی اجازت دے رہی ہے مگر سرکاری ٹیوب ویلوں کو فعال بنانے میں محکمہ واسا مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے واسا محکمہ اربوں روپے واپڈا کا قرض دار ہے واسا پہلی دن سے ملک کے خزانہ کو نقصان پہنچانے کی سوا کچھ نہیں چیف جسٹس بلوچستان وزیر اعلی بلوچستان اور دیگر اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہے کہ واسا کی تمام ٹیوب ویلوں کو فعال بناکر نااہل واسا کی بجائے کوئٹہ میونسپل کارپوریشن میں ضم کردیا جائے تاکہ شہری اس مشکل ترین عذاب سے نکل جائیں اگر ایسا نہیں کیا گیا اس پہ آل پارٹی سیول سوسائٹی تاجر برادری تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ مل کر محکمہ واسا کے خلاف بھر پور کمپین شروع کرینگے اور سخت سے سخت احتجاج کا راستہ اختیار کرنے گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی۔