کوئٹہ، وزیرا علیٰ بلوچستان کا سبزل روڈ بائی پاس پہلے فیز کا افتتاح

  • July 15, 2021, 8:23 pm
  • National News
  • 335 Views

کوئٹہ:وزیراعلیٰ جام کمال نے آج سبزل روڈ بائی پاس کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی بابر موسیٰ خیل و کمشنر کوئٹہ اسفند یار خان سمیت دیگر وزراء نے بھی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ سبزل روڈ سریاب روڈ سے کنیکٹ ہو گا جبکہ یہ سمگلی روڈ سے بھی کنیکٹ ہو گا سریاب روڈ 96 کلو میٹر تک لمبی روڈ کے منصوبے کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا بعد ازاں وزیراعلیٰ جام کمال خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی سوچ یہ ہے کے ہم بلوچستان کے لئے کچھ مختلف کرے،بلوچستان میں جو ترقی کے کام ہونا چائیے تھا ماضی میں وہ کام نہیں،ماضی کے حکومتیں کہتی تھیں کہ وفاق بلوچستان کے لئے کچھ نہیں کرتا آپ بتائیں کہ آپ نے بلوچستان کے لئے کیا کیا ہے ہم پہلے کام کرتے ہے پھر تختی لگاتے ہیں لیکن پچھلے حکومتیں تختی لگا کر کام نہیں کرتے تھے،ماضی میں ترقی کے جو کام حکومتوں کو کرنا چائیے تھا انہوں نے نہیں کیا، ہم اپوزشن کی جماعتوں کے حلقوں میں اتنا کام کرتے ہیں جتنا ہم اپنے حلقے میں نہیں کرتے،آج جس روڈ کا افتتاح ہو رہا ہے یہ بلوچستان کا سب بہتر روڈ ہے، اپوزشن ہمشہ الزام لگاتی ہے کہ حکومت کام نہیں کر رہی وہ آج دیکھ لے کہ کیا کام ہو رہا ہے، کوئٹہ شہر میں حکومت 35 ارب روپے تک کے ترقیاتی کام کر رہی ہے، بلوچستان میں ہماری حکومت صرف سڑکیں نہیں بنا رہی بلکہ حکومت سارے کام کر رہی ہے، ہماری حکومت ہسپتال،پارک، سپورٹس کمپلکس اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے، لوگ الزام لگاتے ہے کے ہماری حکومت صرف سپورٹس کمپلکس بنا رہی ہے کھیل معاشرے کو تبدیل کرتی ہے، بلوچستان میں چالیس کے قریب گراؤنڈ بنا رہیہیں،ہنہ وڑک کے مقام پر پہلی مرتبہ مونال کے طرح ایک ھوٹل بنا رہے ہیں،پورے شہر کی تمام سڑکوں کو ڈبل کیا جا رہا ہے آئندہ دو سے تین سال میں یہ مکمل ہو جائیں گے، باقی ساڑھے تین کلو میٹر روڈ کی بھی جلد تکمیل ہو گی، ہر ضلع میں ترقی کے کام کر رہے ہیں جو کے اس ضلع کو اگے لے جائے گاسبزل روڈ م 3.1 کلو میٹر روڈ مکمل ہونے کے بعد افتتاح ہو گا۔