جھولا جھولتے 6000 فٹ کی بلندی سے گرنے والی خواتین معجزانہ طور پر بچ گئیں، ویڈیو وائرل
- July 16, 2021, 5:01 pm
- Entertainment News
- 439 Views
روس کے علاقے داغستان میں واقع وادی سولاک میں جھولا جھولتی خواتین تقریبا 6000 فٹ کی بلندی سے نیچے گِر گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
مذکورہ واقعہ جھولے کی پول سے ٹکر کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں دونوں خواتین پھسل کر نیچے جاگریں تاہم خوش قسمتی سے دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔مقامی میڈیا کے مطابق جھولا ہوا میں زیادہ بلند نہ تھا جس کے باعث خواتین پہاڑ کے نیچے بنے لکڑی کے تختے پر گریں جس سے ان کے جسم پر معمولی چوٹیں آئیں تاہم واقعے نے دونوں کے ذہن پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حفاظتی اقدامات نہ اپنانے کی وجہ سے جھولے کے عملے کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔