طالبان کا بڑا حملہ، ڈپٹی گورنر پکیسا جان سے گئے

  • July 16, 2021, 5:39 pm
  • World News
  • 240 Views

کابل: افغانستان کے پچاسی فیصد علاقے پر قابض ہونے کا دعویٰ کرنے والے طالبان نے صوبے پکیسا میں بڑی کارروائی کی ہے۔

افغان ٹی وی کے مطابق صوبے کپیسا میں طالبان کے حملے میں ڈپٹی گورنر مارے گئے ہیں، عزیز الرحمان تواب کو ضلع نجراب میں قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایاگیا۔

اس سے قبل آج افغان علاقے اسپین بولدک میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے درمیان رائٹرز خبرایجنسی کا بھارتی صحافی دانش صدیقی بھی مارا گیا تھا۔


خیال رہے افغانستان پر قبضے کی جنگ میں طالبان کابل کے قریب پہنچ چکے اور دارالحکومت کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے جبکہ قندھار،غزنی اور ہرات میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

طالبان نے صوبہ پروان کی اہم اسٹریٹیجک وادی غوربند پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ قندوز،تخار،ہرات،تورغندی پکتیا کی بندرگاہوں پر بھی کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔