تربت ،گوادر، گوادرانڈسٹریل،ڈیپ سی پورٹ،پنجگور،ہوشاپ،اورماڑہ اور پسنی گرڈاسٹیشنوںکو بجلی مکمل طورپربحال کر دی گئی ہے ، ترجمان کیسکو
- July 16, 2021, 5:55 pm
- National News
- 156 Views
تربت ،گوادر، گوادرانڈسٹریل،ڈیپ سی پورٹ،پنجگور،ہوشاپ،اورماڑہ اور پسنی گرڈاسٹیشنوںکو بجلی مکمل طورپربحال کر دی گئی ہے ، ترجمان کیسکو
کوئٹہ( انفارمیشن ڈیسک)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ جمعرات کے روز شدید طوفانی بارش اور آندھی کے باعث تمپ اور تربت کے درمیان کلاتک کے علاقہ کے قریب 132KVکاایک ٹاورگرگیاجس کی وجہ سے تربت،گوادر، گوادرانڈسٹریل، ڈیپ سی پورٹ ، پنجگور، ہوشاب،اورماڑہ اور پسنی گرڈاسٹیشنوںکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ شدید گرمی میں مکران کے صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او)تربت نے نامساعدحالات کے باوجود جمعہ کے روز علیٰ الصبح گرے ہوئے ٹاورکی مرمت اور بجلی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوںپر ٹیمیں روانہ کرکے کام شروع کردیااور سخت گرمی میں کام کرتے ہوئے جمعہ کے روز دوپہر تک گرے ہوئے ٹاورکی مرمت کاکام ریکارڈمدت میں مکمل کرلیاجس کے بعد اب تربت ،گوادر، گوادرانڈسٹریل،ڈیپ سی پورٹ،پنجگور،ہوشاپ،اورماڑہ اور پسنی گرڈاسٹیشنوںکو بجلی مکمل طورپربحال ہوگئی ہے اوراب معمول کے مطابق مکران کے تمام علاقوںکو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر(جی ایس او)سرکل انجینئر میر مجیب الرحمن مری نے ریکارڈمدت میں ٹاورکی مرمت اور بجلی بحالی پر کیسکوکے شعبہ جی ایس او تربت کی کارکردگی کو سراہا اور انہوںنے کہاکہ نامساعد حالات اور گرمی کے باوجود مختصر مدت میں بجلی بحال کرنے پر ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین ہے علاوہ ازیں ہمسایہ ملک ایران سے مکران کے علاقوںکوبجلی فراہم کرنے والی 132KVجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی میں دن بدن مزید بہتری آرہی ہے جس کے بعد صورتحال معمول پر آرہی ہے اورتوقع ہے کہ مکران ڈویژن میں بجلی کی صورتحال بہت جلد مکمل طورپر بحال ہو جائے گی۔